زرعی پیدوارکوروس پہنچانے کی راہ میں رکاوٹ کھری نہ کی جائے: چیلیک

خوراک و زراعت اور گلہ بانی کے امور کے وزیر فاروق چیلیک نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ جاری بحران کو اقتصادی شعبے تک نہیں لے جانا چاہیے کیونکہ اس سے دونوں ممالک کے کسانوں کو نقصان پہنچے گا

394089
زرعی پیدوارکوروس پہنچانے کی راہ میں رکاوٹ کھری نہ کی جائے: چیلیک

خوراک و زراعت اور گلہ بانی کے امور کے وزیر فاروق چیلیک نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ جاری بحران کو اقتصادی شعبے تک نہیں لے جانا چاہیے کیونکہ اس سے دونوں ممالک کے کسانوں کو نقصان پہنچے گا۔
انہوں نے ترکی کی جانب سے روس کو برآمد کی جانے والی غذائی اجناس کی سخت چیکنگ کیے جانے کے بارے میں کہا کہ ترکی کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے اور بار بار متنبہ کرنے کے باوجود روس کے طایرے کو مار گرائے جانے کے بعد پیدا ہونے والے مسائل اور بحران کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کو خوراک و زراعت اور غذائی شعبے تک لے جانے سے کسی کو بھی کچھ حاصل نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ترکی سے روس کو برآمد کی جانے زرعی اجناس کے روس میں داخل ہونے کے وقت کھری کی جانے والی رکاوٹوں سے صرف ترک کسانوں ہی کو نقصان نہیں پہنچے گا بلکہ روس کی اقتصادیات پر بھی اس کے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں