داوداولو کی یورپی رہنماوں سے بات چیت۔موجودہ صورت حال پر غور

وزیراعظم احمد داود اولو نے روسی طیارے کے واقعے کے بعد برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون،جرمن چانسلر انگیلا مرکل اور نیٹو کے سیکریٹری جنرل یانز اسٹولٹن برگ سے ٹیلیفون پر بات چیت کی

368477
داوداولو کی یورپی رہنماوں سے بات چیت۔موجودہ صورت حال پر غور

وزیراعظم احمد داود اولو نے روسی طیارے کے واقعے کے بعد برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون،جرمن چانسلر انگیلا مرکل اور نیٹو کے سیکریٹری جنرل یانز اسٹولٹن برگ سے ٹیلیفون پر بات چیت کی ۔
کیمرون کے ساتھ بات چیت میں ترک وزیراعظم نے کہا کہ وہ اس واقعے کے بارے میں نیٹو حکام کو تفصیلی آگاہ کریں گے۔
جرمن چانسلر مرکل اور برطانوی وزیراعظم کیمرون نے معلومات فراہم کرنے پر داود اولو کا شکریہ ادا کیا ۔
نیٹو کے سیکریٹری جنرل اسٹولٹن برگ سے بات چیت میں یقین دلایا گیا کہ نیٹو ترکی کے دفاع کو مضبوط بنانے کا مکمل اختیار رکھتا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں