ایردوان نے بالاخریورپ کوگھٹنےٹیکنےپرمجبور کرہی دیا:فناشل ٹائمز

برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے اپنے تبصرے میں لکھا ہے کہ یورپی یونین کو مہاجرین کے مسئلے پر ترک صدر کے آگے جھکنا ہی پڑا

421686
ایردوان نے بالاخریورپ کوگھٹنےٹیکنےپرمجبور کرہی دیا:فناشل ٹائمز

برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے اپنے تبصرے میں لکھا ہے کہ یورپی یونین کو مہاجرین کے مسئلے پر ترک صدر کے آگے جھکنا ہی پڑا ۔
اخبار کے برسلز میں متعین نمائندے الیکس بارکر نے اپنے تبصرے میں لکھا ہےکہ مہاجرین کی نقل مکانی کا مسئلہ اس وقت اہمیت اختیار کر چکا ہے۔
بارکر نے لکھا ہے کہ یونین کا یہ فیصلہ غلط ہے یا صحیح اس بارے میں فی الوقت کہنا ممکن نہیں لیکن اتنا ضرور ہے کہ خدا اور صدر ایردوان اس فیصلے سے سکھ کا سانس ضرور لیں گے۔
انہوں نے اپنے تبصرے میں مزید لکھا ہےکہ یورپی حکام مہاجرین کی نقل مکانی روکنے کےلیے ترکی کے ساتھ معاہدہ طے ضرور کریں گے۔ اس معاہدے کی صورت میں شامی مہاجرین ترکی میں روزگار اور تعلیمی شعبے سے وابستہ ہو سکیں گے،ترکی اپنی سرحدوں پر نگرانی سخت کرے گا اور یہ سب ترکی کے مطالبات ماننے کی صورت میں ہی ممکن ہو سکے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں