مہاجرین کا مسئلہ حل کرنا ہے تو ترکی کو ساتھ لے کر چلیں: مرکل

جرمن چانسلر انگیلا مرکل نے پناہ گزینوں کے مسئلے پر ترکی کے ساتھ تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے

420051
مہاجرین کا مسئلہ حل کرنا ہے تو ترکی کو ساتھ لے کر چلیں: مرکل

جرمن چانسلر انگیلا مرکل نے پناہ گزینوں کے مسئلے پر ترکی کے ساتھ تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔
مرکل نے کہا ہے کہ شامی پناہ گزینوں کی یورپی ممالک میں آمد کو روکنے کےلیے ہمیں ترکی سے معاہدہ کرنا پڑے گا۔
میونخ میں موجود جرمن چانسلر نے کہا کہ یورپ میں داخل ہونے والے پناہ گزینوں کی تعداد کم کرنے کےلیے اس مسئلے کو عالمی سطح پر حل کیا جائے تو بہتر ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ہم یورپی یونین کو نقصان پہنچائے بغیر اس مسئلے کا پر امن اور سیاسی حل چاہتے ہیں جبکہ ہمیں اپنی سرحدوں کی حفاظت میں بھی ضروری اقدامات اٹھانا ہونگے۔
مرکل نے مزید کہا کہ ہمیں ترکی کی ضرورت ہے جو کہ نیٹو کا رکن اور یورپی یونین میں شمولیت کا خواہاں ہے جس کی سرحد یونان سے بھی ملتی ہے جو کہ ان پناہ گزینوں کی یورپ میں آمد کا راستہ ہے ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں