یورپی یونین کی بلیو سٹریم منصوبے کی مکمل حمایت کا اعلان

روزنامہ صباح کی اطلاع کے مطابق یورپی یونین نے ترکی کو یورپ کے توانائی کے مرکز قائم کرنے سے متعلق تین اہم منصوبوں میں سے ایک منصوبہ ہونے کی حمایت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یورپی یونین کی ویب سائٹ سے شائع کردہ خبر کے مطابق وسطی یورپ اور مشرقی یورپ کے بارے میں تین نئے توانائی منصوبوں کو اولیت دینے کی منظوری دی ہے

419675
یورپی یونین  کی بلیو سٹریم منصوبے کی مکمل حمایت کا اعلان

صدر رجب طیب ایردوان اور روس کے صدر ولادِ میر پوتین کے درمیان جی 20 اجلاس کے بعد مذاکرات کو جاری رکھنے کے بارے میں فیصلے کی یورپی یونین نے مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔
روزنامہ صباح کی اطلاع کے مطابق یورپی یونین نے ترکی کو یورپ کے توانائی کے مرکز قائم کرنے سے متعلق تین اہم منصوبوں میں سے ایک منصوبہ ہونے کی حمایت کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یورپی یونین کی ویب سائٹ سے شائع کردہ خبر کے مطابق وسطی یورپ اور مشرقی یورپ کے بارے میں تین نئے توانائی منصوبوں کو اولیت دینے کی منظوری دی ہے۔ ان منصوبوں میں سے ترکی اور روس کے درمیان طے پانے والا بلیو سٹریم پائپ لائن کے منصوبے کو یونان اور آسٹریا تک پہنچایا جائے گا۔
یورپی یونین کی جانب سے بلیو سٹریم پراجیکٹ کی حمایت کیے جانے سے اس منصوبے کے جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے میں مدد ملے گی۔
یورپی یونین کی جانب سے اس منصوبے کی حمایت کیے جانے کے بعد اب نظریں ترکی اور روس کے درمیان بلیو سٹریم منصوبے پر مرکوز ہو کر رہ گئی ہیں۔
اس منصوبے پر 15 دسمبر کو تاتارستان کے دارالحکومت قازان میں ہونے والے سربراہی اجلاس میں روس کے صدر ولادِ میر پوتین اور اور ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کے درمیان دستخط کیے جانے کی توقع کی جا رہی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں