پارلیمانی امور کا آغاز،داوداولو کو حکومت بنانے کی پیشکش

صدر رجب طیب ایردوان نے جمہوریہ ترکی کی 64 ویں حکومت کے قیام کےلیے انصاف و ترقی پارٹی کے چیئر مین احمد داود اولو کو دعوت دی ہے

418466
پارلیمانی امور کا آغاز،داوداولو کو حکومت بنانے کی پیشکش

صدر رجب طیب ایردوان نے جمہوریہ ترکی کی 64 ویں حکومت کے قیام کےلیے انصاف و ترقی پارٹی کے چیئر مین احمد داود اولو کو دعوت دی ہے۔
صدر ایرودان نے ترکی کی قومی اسمبلی میں حلف برداری کی تقریب کے بعد جناب احمد داود اولو کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں نئی حکومت بنانے کی دعوت دی ۔
اس دعوت کے بعد جناب داود اولو آج کسی بھِ وقت صدر ایردوان کو اپنی کابینہ پر مشتمل ارکان کی فہرست پیش کریں گے۔
کابینہ کی تشکیل کے بعد حکومت اپنا پروگرام پارلیمان میں پیش کرے گے اُس کے بعد اسے پارلیمان سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنا ہوگا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں