ہم شامیوں کو پناہ گزین کی جگہ مہمان بنانے کو ترجیح دیتے ہیں

ایسی دنیا جس میں خواتین کا نقطہ نظر موثر شکل میں فعال کردار ادا کرے گا وہاں کینہ، نفرت اور جھڑپیں زیادہ کم ہوں گی۔ امینے ایردوان

417762
ہم شامیوں کو پناہ گزین کی جگہ مہمان بنانے کو ترجیح دیتے ہیں

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کی اہلیہ امینے ایردوان نے جی۔20 سربراہی اجلاس کے سلسلے میں ترکی آنے والے سربراہان کی بیگمات کے اعزاز میں اعشائیہ دیا۔
اعشائیے سے خطاب میں امینے ایردوان نے پیرس میں ہونے والے حملوں پر افسوس کا اظہار کیا اور دہشت گردی کی مذمت کی۔
انہوں نے کہا کہ ایک ایسی دنیا جس میں خواتین کا نقطہ نظر موثر شکل میں فعال کردار ادا کرے گا وہاں کینہ، نفرت اور جھڑپیں زیادہ کم ہوں گی۔ اس وجہ سے میں یقین رکھتی ہوں کہ فیصلوں کے میکانزم میں خواتین کی زیادہ شمولیت کے لئے ہمیں طاقت کو متحد کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ شام میں درپیش المیے نے انسانی وقار کو مجروح کیا ہے ، اس وقت ترکی 2 ملین 2 لاکھ شامیوں کو مہمان بنائے ہوئے ہے اور ہم انہیں پناہ گزین کی جگہ مہمان بنانے کو ترجیح دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی ممالک ترکی کی مثالی مہمان نوازی کو پُر تحسین نظروں سے دیکھ رہے ہیں لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اس بوجھ کو بانٹنے کے موضوع پر ضروری کوشش نہیں کر رہے۔
امینے ایردوان نے کہا کہ رہنماوں کی بیگمات کی حیثیت سے ہم خواتین اور بچوں کو متاثر کرنے والے موضوعات پر آگاہی اور شعور پیدا کر سکتی ہیں اور مادی خوشحالی کے ساتھ درست شرح میں انسانی ترقی کی پیش رو بن سکتی ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں