ترک۔ امریکی کمیونٹی، پیرس میں دہشت گردی کے حملوں کی مذمت

امریکہ میں مقیم ترکوں نے شائع کردہ اس اعلامیے میں حملوں میں ہلاک ہونے والوں کے کنبوں سے اظہار تعزیت کیا ہے اور زخمیوں کے لئے فوری شفا کی خواہش کا اظہار کیا ہے

417419
ترک۔ امریکی کمیونٹی، پیرس میں دہشت گردی کے حملوں کی مذمت

ترک۔ امریکی کمیونٹی نے ایک اعلامیہ جاری کر کے پیرس میں دہشت گردی کے حملوں کی مذمت کی ہے۔
امریکہ میں مقیم ترکوں نے شائع کردہ اس اعلامیے میں حملوں میں ہلاک ہونے والوں کے کنبوں سے اظہار تعزیت کیا ہے اور زخمیوں کے لئے فوری شفا کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
امریکہ میں کام کرنے والی 150 ترک۔ امریکن سوسائٹیوں کی طرف سے ترک۔ امریکن قومی ایگزیکٹیو کمیٹی کے نائب سربراہان ابراہیم اُیار اور مہمت توئے کے دستخطوں کے ساتھ شائع کئے جانے والے اس اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہم، کم از کم 127 معصوم انسانوں کی ہلاکت اور سینکڑوں کے زخمی ہونے کا سبب بننے والے اس حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ ہم ہلاک ہونے والوں کے کنبوں کے دکھ میں شریک ہیں اور زخمیوں کی فوری صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں