ٹرکش ایئرلائنز ٹکٹوں پر 20 فیصد رعایئت دے گی:ترک وزیراعظم

وزیر اعظم احمد داود اولو نےکہا کہ ہماری حکومت عوام سے کیے گئے وعدوں کا مکمل پاس رکھے گی اور یہ رعایئت ان وعدوں کی ایک کڑی ہے

416262
ٹرکش ایئرلائنز ٹکٹوں پر 20 فیصد رعایئت دے گی:ترک وزیراعظم

وزیر اعظم احمد داود اولو نے انتخابی مہم کے دوران دیار غیر میں بسے ترکوں سے وعدہ کیا تھا کہ اگر وہ وطن آنے کے لیے ٹرکش ایئر لائنز کا انتخاب کریں گے تو انہیں 20 فیصد رعائیت ملے گی ۔
فضائی کمپنی نے ٹکٹوں پر اس رعایئت کا اطلاق شروع کر دیا ہے جس کی رو سے ایک ہی خاندانی نام کے حامل ترک نژاد کنبوں کے کماز کم دو یا زیادہ سے زیادہ نو افراد اس سہولت سے مستفید ہو سکیں گے۔
وزیراعظم نے ترک تارکین وطن کو یہ خوشخبری بذریعہ ٹویٹر سنائی ۔
انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت عوام سے کیے گئے وعدوں کا مکمل پاس رکھے گی اور یہ رعایئت ان وعدوں کی ایک کڑی ہے ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں