شرناک میں دہشت گردی کے حملے میں 3 پولیس اہلکار شہید

سیلوپی میں دہشت گردوں نے پولیس کی بکتر بند گاڑی کے گزرنے کے دوران راستے میں نصب دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد کو اڑا دیا

365243
شرناک میں دہشت گردی کے حملے میں 3 پولیس اہلکار شہید

ترکی کے ضلع شرناک میں دہشت گردی کے حملے میں 3 پولیس اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔
اطلاع کے مطابق شرناک کی تحصیل سیلوپی میں دہشت گردوں نے پولیس کی بکتر بند گاڑی کے گزرنے کے دوران راستے میں نصب دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد کو اڑا دیا۔
دھماکے میں 4 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے جنہیں سیلوپی سرکاری ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔
ہسپتال میں تمام تر طبّی مداخلت کے باوجود 3 پولیس اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔
واقعے کے بعد آپریشن شروع کر دیا گیا۔
تحصیل میں اسلحے کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں