ترکی:غیر قانونی طریقے سے یونان میں داخلے کی کوشش ناکام

ترک ساحلی محافظوں کو اطلاع ملنے پر کی جانے والی کاروائی کے دوران کھلے سمندر میں ایک کشتی پر چھاپہ مارا گیا جس پر سوار 101افراد گرفتار کرلیے گئے

414371
ترکی:غیر قانونی طریقے سے یونان میں داخلے کی کوشش ناکام

چناق قلعے کی تحصیل آئی واجیک کے قریب غیر قانونی طریقوں سے یونان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ۔
ساحلی محافظوں کو اطلاع ملنے پر کی جانے والی کاروائی کے دوران کھلے سمندر میں اک کشتی پر چھاپہ مارا گیا جس پر سوار 101افراد گرفتار کرلیے گئے۔
گرفتار شدگا ن کا تعلق شام،افغانستان اور ایران سے بتایا گیا ہے جو کہ یونانی جزیعے لیسووس جا رہے تھے۔
ان افرادک ے بتانے پر یوکرین کے دو ایجنٹوں کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں