عملی طور پر صدارتی نظام شروع ہو گیا ہے۔ بن علی یلدرم

ترکی کو زیادہ جلدی فیصلہ کرنے، زیادہ مستحکم اور زیادہ مضبوط انتظامیہ کا مالک بننے کے لئے نظام کی تبدیلی کی ضرورت ہے۔ یلدرم

413025
عملی طور پر صدارتی نظام شروع ہو گیا ہے۔ بن علی یلدرم

صدارتی نظام کے مباحث ۔۔۔
سابق وزیرِ رسل و رسائل، نیوی گیشن اور مواصلات اور ازمیر کے اسمبلی ممبر بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ صدر کے عوام کی طرف سے انتخاب کے بعد عملی طور پر صدارتی نظام شروع ہو گیاہے۔
یلدرم نے پارٹی کی ارزنجان ضلعی انتظامیہ کی طرف سے قاواق یولو بلدیہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب میں کہا کہ معاشرے میں صدارتی نظام کے ہر پہلو پر بحث کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترکی کو زیادہ جلدی فیصلہ کرنے، زیادہ مستحکم اور زیادہ مضبوط انتظامیہ کا مالک بننے کے لئے نظام کی تبدیلی کی ضرورت ہے۔
یلدرم نے کہا کہ ترکی میں صدر ، عوام کی طرف سے منتخب ہونا شروع ہو گیا ہے اور اب مکمل معنوں میں پارلیمانی نظام موجود نہیں ہے۔ اس موضوع پر جو سوالات ، جو شبہات موجود ہیں سب پر بات کی جائے گی، بحث کی جائے گی اور آخر میں ترکی کے لئے جو بہترین حل ہو گا اسے منتخب کیا جائے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں