بیاسی نقل مکانوں کو آخری لمحات میں بچا لیا گیا

ترکی کے ضلع مُولا کی تحصیل بودرم میں ساحلی سکیورٹی ٹیموں نے یونان کے جزیرے 'کوس 'جانے کے خواہش مند 82 نقل مکانوں کو آخری لمحات میں ڈوبنے سے بچا لیا

364631
بیاسی نقل مکانوں کو آخری لمحات میں بچا لیا گیا

ترکی کے ضلع مُولا کی تحصیل بودرم میں ساحلی سکیورٹی ٹیموں نے یونان کے جزیرے 'کوس 'جانے کے خواہش مند 82 نقل مکانوں کو آخری لمحات میں ڈوبنے سے بچا لیا۔
اطلاع کے مطابق افغان اور میانمار النسل 27 باشندوں پر مشتمل نقل مکانوں کےتین مختلف کشتیوں کے ساتھ وقفے وقفے سے کھلے سمندر میں جانے کو محسوس کرنے کے بعد سکیورٹی ٹیموں نے آپریشن کا آغاز کیا۔
چپووں والی یہ کشتیاں بودرم کے کھلے سمندر میں ایک مال بردار جہاز سے ٹکرا کر الٹنے والی تھیں کہ سکیورٹی ٹیموں نے فوری کاروائی کے ساتھ انہیں بچا لیا۔
نقل مکانوں کو آقیار لار جینڈر میری تھانے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
آپریشن رات بھر جاری رہے اور 55 شامیوں کی ایک اور کشتی کو چیلیبی جزیرے کے کھلے سمندر میں ڈوبنے سے بچا لیا گیا۔
نقل مکانوں کو بودرم ملتا مارینا کے ساحلی سکیورٹی ہیڈ کوارٹر میں پہنچا دیا گیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں