استنبول کے ہوائی اڈے پر اترنے والے مراکشی شہری ملک بدر

مراکش کے شہر کاسابلانکا سے استنبول آنے والے ان افراد نے ملک میں داخلے کی اجازت نہ ملنے پر پولیس سے تکرار کی

411733
استنبول  کے ہوائی اڈے پر اترنے والے مراکشی شہری ملک بدر

استنبول کے اتاترک ہوائی اڈے پر دہشت گرد تنظیم داعش کے رکن ہونے کا شبہہ ہونے والے 41 غیر ملکیوں سے پوچھ گچھ کی گئی ہے۔
مراکش کے شہر کاسابلانکا سے استنبول آنے والے ان افراد نے ملک میں داخلے کی اجازت نہ ملنے پر پولیس سے تکرار کی۔
پولیس نے ان افراد کو داعش میں شمولیت کرنے کے شبہے کے جواز میں کاروائی کی، جن میں سے 20 کے بیانات قلم بند کرتے ہوئے انہیں ملک بدر کر دیا گیا۔
باقی ماندہ 21 افراد کو بھی آج ضروری قانونی کاروائی کے بعد ان کے ملک واپس بھیج دیا جائیگا۔
ادھر انطالیہ اور اس کی تحصیلوں الانیہ اور مناوگات میں چھاپے مارتے ہوئے دو خواتین سمیت 20 افراد کو داعش کے رکن ہونے کے شبہے میں حراست میں لے لیا گیا ہے، جن میں دو روسی شہری بھی شامل ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں