صدر ترکی کا یکم نومبر کے انتخابات پر جامع جائزہ

قوم نے سیاست کے جائز امکانات کے بجائے دہشت گرد تنظیموں پر مبنی انتظامیہ کے ایک غلط فعل ہونے کا واضح طور پر اظہار کیا ہے اور ملک میں بگاڑ پیدا کرنے کی کوشش میں ہونے والے عناصر کو ووٹنگ کے ذریعے ایک بار پھر خبر دار کیا ہے، ایردوان

363196
صدر ترکی کا  یکم نومبر کے انتخابات  پر جامع جائزہ

صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ یکم نومبر کے انتخابات میں عوام نے کولیشن کے حق میں نہ ہونے اور کسی واحد پارٹی کے طاقتور طریقے سے اقتدار سنبھالنے کی خواہش رکھنے کا پیغام دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قوم نے سیاست کے جائز امکانات کے بجائے دہشت گرد تنظیموں پر مبنی انتظامیہ کے ایک غلط فعل ہونے کا واضح طور پر اظہار کیا ہے اور ملک میں بگاڑ پیدا کرنے کی کوشش میں ہونے والے عناصر کو ووٹنگ کے ذریعے ایک بار پھر خبر دار کیا ہے۔
جناب ایردوان نے ایوان صدارت میں کونسلر حضرات سے خطاب کرتے ہوئے بروز اتوار منعقد ہونے والے عام انتخابات کے نتائج پر اپنے جائزے پیش کیے۔
ان کا کہنا تھا کہ "ہماری جمہوری اقدار، امن و آشتی، استحکام کو بگاڑنے کی کوششوں کو قومی ارادے کے ساتھ دوبارہ ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے، دہشت گردی کے خلاف ہماری جدوجہد بلا کسی عدم تسلسلی کے جاری رہے گی۔ ہم ان کے ہتھیار ڈالنے یا پھر ہتھیار چھوڑتے ہوئے ترک سرحدوں کو ترک کرنے تک اس جدوجہد اور کوششوں کو پُر عزم طریقے سے جاری رکھیں گے۔
آئندہ کے دور میں دہشت گردی کے معاملے کو حل سے ہمکنار کرنے پر بحث نہیں بلکہ نتیجہ حاصل کرنے کی اہمیت کا بھی ذکر کرنے والے جناب ایردوان نے بتایا کہ اس عمل کے لیے کسی نام کی تلاش ہے تو اس کا نام اب " قومی یکجہتی اور سلسلہ اخوت و بھائی چارہ ہے۔ "
صدر ترکی نے جنوب مشرقی اناطولیہ کے بعض شہروں میں سیکورٹی قوتوں کی کاروائیوں کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کرنے کے زیر مقصد گلی کوچوں میں خندقیں کھودے جانے کی یاد دہانی کراتے ہوئے کہا کہ " ان خندقوں کو کیسے کھودا گیا، فطری طور پر علاقائی بلدیہ کی مشینوں سے۔ ان کو بند کرنے کا کام بھی دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنے والی فرموں کو دیا گیا۔ اس طریقے سے دہشت گرد تنظیم کو مالی وسائل فراہم کیے گئے۔
یکم نومبر کے انتخابات کے اہم ترین پیغامات میں سے ایک کے فی الفور نئے منشور کی تیاری کو مکمل کرنے پر مبنی ہونے کا ذکر کرنے والے صدر ایردوان نے مزید کہا کہ " اس سے پیشتر رکاوٹیں کھڑی کرنے کا موقف اپنانے والی سیاسی جماعتوں کو اب اپنے اس موقف سے کنارہ کشی اختیار کر لینی چاہیے۔ جو کوئی بھی رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کرے گا اس کو اس حرکت کا جواب دوبارہ چار سال بعد ہونے والے انتخابات میں چکانا پڑے گا۔ میں امید کرتا ہوں کہ پارلیمانی نمائندے اپنے امور سنبھالنے کے بعد اس ضمن میں کوششں صرف کرتے ہوئے اس معاملے کو نتیجہ خیز بنائیں گے۔"
انہوں نے کہا مجھے 78 ملین ترک شہریوں سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ لیکن ہمیں ایک چیز کو فراموش نہیں کرنا چاہیے۔ تمام تر 78 ملین ترک شہریوں کو صدارتی کرسی کے انہیں کی امانت ہونے کو سمجھ لینا چاہیے۔ کیونکہ یہ صدر کا مقام ہے نہ کہ میرا ذاتی ہے۔ آپ چاہیں طیب ایردوان کو پسند کریں یا نہ کریں، مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ تا ہم اس مقام کی کوئی بھی شخص تذلیل نہیں کر سکتا ۔ کہتے ہیں کہ میں چیلنج کر رہا ہوں اور دو ہزار کردی شہریوں کو حکومت نے قتل کیا ہے۔ معاف کرنا اس چیز کو تمھیں اچھی طرح جان لینا چاہیے کہ یہ حکومت ہر گز کردی باشندوں پر گولیاں نہیں برساتی، ہاں دہشت گردوں کا معاملہ کچھ اور ہے۔ کیونکہ کرد ہونا ایک مختلف چیز ہے دہشت گرد ہونا کچھ اور۔۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں