صدر روحانی کی طرف سے صدر ایردوان کو مبارکباد

ترک عوام کا ،ایک زیادہ طاقتور حکومت کے قیام کے لئے انتخابات میں بڑے پیمانے پر شرکت کرنا ان کے اس عزم کا اظہار ہے جو وہ ایک روشن مستقبل کے حصول کے لئے رکھتے ہیں۔ حسن روحانی

409852
صدر روحانی کی طرف سے صدر ایردوان کو مبارکباد

ایران کے صدر حسن روحانی نے، ترکی میں یکم نومبر کے انتخابات میں کامیابی پر صدر رجب طیب ایردوان کو مبارکباد پیش کی ہے۔
روحانی نے ایک انٹر نیٹ سائٹ پر صدر رجب طیب ایردوان کو مخاطب کر کے شائع کردہ پیغام میں انتخابات میں کامیابی پر صدر ایردوان اور ترکی کی حکومت اور قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔
روحانی نے کہا ہے کہ" ترک عوام کا ،ایک زیادہ طاقتور حکومت کے قیام کے لئے انتخابات میں بڑے پیمانے پر شرکت کرنا ان کے اس عزم کا اظہار ہے جو وہ ایک روشن مستقبل کے حصول کے لئے رکھتے ہیں"۔
انہوں نے کہا کہ اس کامیابی کے ساتھ دونوں ہمسایہ ملکوں کے تعلقات کے زیادہ مضبوط ہو کر فروغ پانے کی تمنا کرتا ہوں۔
صدر روحانی نے مزید کہا کہ میں جناب اللہ سے دونوں حکومتی شخصیات کے لئے صحت و کامیابی اور برادر اور ہمسایہ ملک ترکی کے عوام کے لئے کامیابیوں کی امید کرتا ہوں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں