انتخابات میں کامیابی پر آذری و جرمن رہنماوں کے پیغامات

آذربائیجان کے صدر الہام علی ایف اور جرمن چانسلر انگیلا مرکل نے عام انتخابات میں کامیابی پر وزیراعظم احمد داوداولو کو ٹیلیفون پر مبارک باد پیش کی

362380
انتخابات میں کامیابی پر آذری و جرمن رہنماوں کے پیغامات

آذربائیجان کے صدر الہام علی ایف اور جرمن چانسلر انگیلا مرکل نے عام انتخابات میں کامیابی پر وزیراعظم احمد داوداولو کو ٹیلیفون پر مبارک باد پیش کی۔
آذری صدر نے اپنی بات چیت میں امید ظاہر کی کہ جناب داوداولو کے دور اقتدار میں ترکی ترقی ک منازل طے کرے گا۔
انہوں نے ترک وزیراعظم کو دورہ آذربائیجان کی بھی دعوت دی ۔
داود اولو نے آذری صدرکا شکریہ ادا کرتےہوئے کہا ک وہ آذربائیجان کا جلد ہی دورہ کریں گے۔
جرمن چانسلر انگیلا مرکل نے بھی وزیراعظم کو مبارک باد کا ٹیلیفون کرتےہوئے کہا کہ ترکی میں انتخابات میں حصہ لینے کی 85 فیصد شرح ملک میں جمہوری روایات کی موجودگی کا ثمر ہے ۔
بات چیت میں اس کے علاوہ شام کی صورت حال ،داعش کے خلاف جنگ اور پناہ گزینوں کے مسئلے پر تفصیلی بات چیت ہوئی ۔
ترک حزب اختلاف کے رہنما کمال قلیچ دار اولو نے بھی جناب داوداولو کو انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد پیش کی ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں