احمد داود اولو دوبارہ اقتدار سنبھال لیں گے

تازہ نتائج کے مطابق آک پارٹی سادہ اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے

407097
احمد داود اولو دوبارہ اقتدار سنبھال لیں گے

جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی نے میدان مار لیا۔
یکم نومبر 2015 کے عام انتخابات کےبر وقت نتائج :
گنتی مکمل ہونے والے بیلٹ بکسوں کی شرح: 95 فیصد
خبر مرکزی سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق موجودہ نتائج جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کی قطعی فتح کی جانب اشارہ کر رہے ہیں۔
ووٹوں کی گنتی کے مطابق جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی 49٫4 فیصد ووٹوں اور 316 ممبران ِ اسمبلی کے ساتھ دوبارہ واحدانہ طورپر ملکی اقتدار سنبھالنے کا موقع حاصل کرنے کی راہ میں ثابت قدمی سے آگے بڑھ رہی ہے۔
تازہ گنتی کے مطابق دیگر سر فہرست سیاسی جماعتوں کے ووٹوں کا تناسب اور ممبران ِ اسمبلی کی تعداد :
ریپبلیکن پیپلز پارٹی (CHP):25٫2 فیصد، ممبران اسمبلی : 133
نیشلسٹ موومنٹ پارٹی (MHP) : 11٫9 فیصد، ممبران ِ اسمبلی: 42
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (HDP) : 10٫3 فیصد، ممبران ِ اسمبلی:59


ٹیگز:

متعللقہ خبریں