ترکی اپنے 2023 کے ہدف کو ضرور حاصل کرے گا: صدر ایردوان

انہوں نے کہا کہ ترکی بڑے کھٹن حالات میں قائم کیا گیا تھا اور اس ملک کو دنیا بھر کے اعلیٰ ممالک کی صف میں شامل کرنے کی کوششوں کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا اور اب یہ ملک ان کاوشوں ہی کے نتیجے میں دنیا کے چند ایک ممالک کی صف میں شامل ہو چکا ہے

403629
ترکی اپنے 2023 کے ہدف کو ضرور حاصل کرے گا: صدر ایردوان

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی اپنے 2023 کے ہدف کو ضرور حاصل کرے گا۔
انہوں نے 29 اکتوبر یومِ جمہوریہ ترکی کے قیام کی سالگرہ کی تقریبات کے دائرہ کار میں اتاترک ثقافتی مرکز میں عوام سے خطاب کیا۔
انہوں نے کہا کہ ترکی بڑے کھٹن حالات میں قائم کیا گیا تھا اور اس ملک کو دنیا بھر کے اعلیٰ ممالک کی صف میں شامل کرنے کی کوششوں کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا اور اب یہ ملک ان کاوشوں ہی کے نتیجے میں دنیا کے چند ایک ممالک کی صف میں شامل ہو چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ملک اب دنیا بھر میں مظلوم انسانوں کے مرکز کی حیثیت اختیار کرچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری یک جہتی اور اتحاد کے خلاف بھی کئی ایک طاقتیں میدان میں موجود ہیں ۔ ہم نے جس طرح ماضی میں جدو جہد کرتے ہوئے کامیابیاں حاصل کی ہیں اسی طرح آئندہ بھی ان کامیابیوں کو حاصل کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ 78 ملین انسان اپنے ماضی سے حاصل کردہ تجربات اور قوت کے بدولت آگے بڑھنےکا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ ایک مملکت کےگرد جمع ہو کر اپنے اہداف کو حاصل کرنا کوئی مشکل کام نہیں ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں