قیام جمہوریت کی 92 ویں سالگرہ تقریبات کے ساتھ منائی جا رہی ہے

ترکی میں قیام جمہوریت کی 92 ویں سالگرہ کی مناسبت سے اندرون ملک ، شمالی قبرصی ترک جمہوریہ اور بیرون ملک ترکی کے سفارت خانوں میں تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے

359956
قیام جمہوریت کی 92 ویں سالگرہ تقریبات کے ساتھ منائی جا رہی ہے

ترکی میں قیام جمہوریت کی 92 ویں سالگرہ کی مناسبت سے اندرون ملک ، شمالی قبرصی ترک جمہوریہ اور بیرون ملک ترکی کے سفارت خانوں میں تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
ترکی میں صدر رجب طیب ایردوان نے اپنے وفد کے ہمراہ سب سے پہلے مزار اتاترک پر حاضری دی۔
مزار اتاترک پر منعقدہ تقریب کے بعد صدر ایردوان اپنے صدارتی سوشل کمپلیکس میں مہمانوں سے ملاقات کریں گے اور مبارکبادیں وصول کریں گے۔
بعد ازاں اتاترک ثقافتی مرکز میں سرکاری پریڈ کی تقریب ہو گی۔
صدر ایردوان شام 8 بجے صدارتی سوشل کمپلکس میں قیام جمہوریت کی 92 ویں سالگرہ کی مناسبت سے استقبالیہ دیں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں