جمہوریہ ترکی دنیا بھر کے مظلوموں کے لئے امید کی کرن ہے

ہمارے اتحاد و اخوت پر جو حملے کئے جا رہے ہیں ان کے پیچھے وہ بے اطمینانی کارفرما ہے جو ہماری جمہوریت کے اس درجہ تک ترقی کر جانے پر محسوس کی جا رہی ہے۔ رجب طیب ایردوان

403404
جمہوریہ ترکی دنیا بھر کے مظلوموں کے لئے امید کی کرن ہے

صدر رجب طیب ایردوان نے 29 اکتوبر یومِ جمہوریہ کی مناسبت سے اپنا تہنیتی پیغام نشر کروایا ہے۔
پیغام میں صدر ایردوان نے کہا ہے کہ 29 اکتوبر 1923 کو جس جمہوریت کا ہم نے اعلان کیا تھا اس کے قیام کی 92 ویں سالگرہ کو اس وقت ایک ملت کی حیثیت سے مل کر منا رہے ہیں۔
جمہوریہ ترکی کی 92 سالہ تاریخ ، ملت کے انتہائی مشکل حالات میں اپنے قدموں پر قائم رہنے کے اثبات کی تاریخ ہے، یہ دور ہمارے لئے مستقبل کی امید اور ہر اگلے قدم کے لئے سبق حاصل کرنے کا دور ہے۔
صدر ایردوان نے کہا کہ جمہوریہ ترکی صرف اپنے شہریوں کے لئے ہی سرمایہ افتخار نہیں ہے بلکہ علاقے اور دنیا بھر کے مظلوموں ،مجبوروں اور ترک النسل معاشروں کے لئے امید کی کرن ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے اتحاد و اخوت پر جو حملے کئے جا رہے ہیں ان کے پیچھے وہ بے اطمینانی کارفرما ہے جو ہماری جمہوریت کے اس درجہ تک ترقی کر جانے پر محسوس کی جا رہی ہے۔
لیکن ہم نے جس طرح 1919 میں انتہائی مشکل حالات میں جنگ نجات شروع کی اور اسے 1923 میں ایک نئی حکومت کے قیام کے اعلان پر ختم کیا اسی طرح 2023 کے اہداف تک رسائی حاصل کر کے اس وقت درپیش مشکلات کوبھی پیچھے چھوڑ دیں گے۔
اپنے پیغام میں صدر ایردوان نے غازیوں اور شہداء کے لئے اظہار عقیدت کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریہ ترکی کے بانی غازی مصطفیٰ کمال اتاترک سمیت اس زمین پر ہمارے لئے ایک دفعہ پھر وطن قائم کرنے والے تمام غازیوں اور شہداء کے لئے میں رحمت باری تعالیٰ کا متمنی ہوں۔ 29 اکتوبر یومِ جمہوریہ آپ سب کو مبارک ہو۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں