یوم جمہوریہ کی پُر وقار تقریبات

29 اکتوبر یوم جمہوریہ کے سلسلے میں منعقدہ تقریبات میں امسال پہلی بار کئی ایک بنیادی تبدیلیاں کی جا رہی ہیں

359154
یوم جمہوریہ کی پُر وقار تقریبات

29 اکتوبر یوم جمہوریہ کی تقریبات کے سلسلے میں کئی نئے پروگراموں کو شامل کیا گیا ہے۔
یوم جمہوریہ کی تقریبات کا آغاز، صدر رجب طیب ایردوان کی جانب سے 28 اکتوبر کو صدارتی محل میں شہریوں کے ساتھ یکجا ہونے والے ایک استقبالیہ کے ساتھ ہو گا۔
81 اضلاع سے کسی عنوان کے غیر حامل دس ۔ دس شہریوں کے شریک ہونے والے استقبالیہ میں مہمانوں کو محل کی سیر کرائی جائیگی، ان کو صدر ایردوان سے ملاقات کا موقع بھی ملے گا۔
29 اکتوبر کے فروز مزارِ اتاترک پر حاضری کے بعد صدر ایردوان ایوان صدارت میں مبارکباد وصول کریں گے۔ اس تقریب میں قومی اسمبلی میں نمائندگی کرنے والی تمام تر سیاسی جماعتوں سربراہان اور ممبران اسمبلی کو مدعو کیا گیا ہے۔
اتاترک مرکزِ ثقافت میں منعقد ہونے والی یوم ِ جمہوریہ کی خصوصی تقریب میں امسال بعض تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ زیادہ تر سول خطوط پر سرگرمیوں کا اہتمام ہونے والی اس تقریب میں ترک فوج پہلی بار ٹینکوں اور توپوں اور طیاروں کی طرح کے فوجی سازو سامان کے بجائے فوجیوں کی تعداد کے اعتبار سے زیادہ وسیع پیمانے پر نمائندگی کرے گی۔
علاوہ ازیں طلبا و طالبات کی جگہ پیشہ ور گروپ مختلف شوز پیش کریں گے۔ صدارتی سمفونی آرکسٹرا اور وزارت ثقافت و سیاحت کا کثیر الاصوتی طائفہ اپنے اپنے فن کا مظاہرہ کرے گا۔
مارچ پاسٹ تقریب میں پہلی بار غیر ملکی مہمان بھی مدعو ہوں گے، مہتر بینڈ بھی پہلی بار امسال تین سو افراد پر مشتمل طائفے کےساتھ حاضرین کو محظوظ کرے گا۔
صدر ترکی ایردوان اس تقریب کے بعد ایوانِ صدارت میں استقبالیہ دیں گے جس میں سرکاری حکام ، فنکار ، کاروباری شخصیات ، پریس اور کھلاڑی بطور مہمان شرکت کریں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں