ہم دہشت گردی کا خاتمہ کر کے دم لیں گے،وزیر اعظم داد اولو

وزیر اعظم احمد داؤد اولو نے کہا ہے ترکی کی سرحد اور تقدیر کو کسی بھی ملک کے ہاتھ میں جانے کی اجازت نہیں دیں گے ۔

401142
  ہم دہشت گردی کا خاتمہ کر کے دم لیں گے،وزیر اعظم داد اولو


وزیر اعظم احمد داؤد اولو نے کہا ہے ہم ترکی کی سرحد اور تقدیر کو کسی بھی ملک کے ہاتھ میں جانے کی اجازت نہیں دیں گے ۔
انھوں نے ٹیلیویژن کے ایک پروگرام میں شرکت کے دوران دہشت گردی کیخلاف جدوجہد ،شام کی صورتحال اور یکم نومبر کو ہونے والے انتخابات کا جائزہ پیش کیا ۔انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جدوجہد کو شہروں اور پہاڑوں میں جاری رکھا جائے گا ۔دہشت گرد تنظیم پی وائے ڈی کیخلاف دو بار کاروائیاں کی گئی ہیں ۔قانونی دائرہ کار میں رہتے ہوئے دہشت گردی کیخلاف جدوجہد کو جاری رکھا جائے گا ۔ اس جدوجہد میں ترکی کا ساتھ دینے والے کامیاب رہیں گےاور مخالفین کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔شام کی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ترکی کے بغیر شام کے مسئلے کا حل تلاش نہیں کیا جا سکتا اگر ایسا ہوتا تو صدر اسد پورے ملک کا کنٹرول ابتک اپنے ہاتھ میں لے چکے ہوتے ۔ترکی کسی کو اپنی سرحدوں کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دے گا ۔ ہم نے ترکی اور روس پر بھی یہ واضح کر دیا ہے کہ پی وائے ڈی دریائے فرات کے مغرب سے آگے نہیں بڑھے گی اگر ایسا ہوا توہم اس پر فوراً حملہ کر دیں گے ۔ گزشتہ سال شامی ہیلی کاپٹر اور بلا پائلٹ طیارے نے ترکی کی سرحدوں میں داخل ہونے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں ہم نے انھیں مار گرایا ۔ ترکی کے بغیر شام کے مسئلے کو حل نہیں کیا جا سکتا ۔ یکم نومبر کو ہونے والے انتخابات پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ امن و امان کیساتھ انتخابات کروانے کے لیے ہم نے ہر طرح کی تدابیر اختیار کر لی ہیں ۔ عوام اپنے ووٹوں سے حکومت کو منتخب کریں گے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں