میں ایردوان کا احترام کرتا ہوں، ہنگیرین وزیر اعظم

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی میڈیا چاہے جس قدر بھی کیوں نہ صدر رجب طیب ایردوان کو موردِ الزام ٹہراتا ہے تو بھی میں ان کی عزت و احترام کرتا ہوں

399936
میں ایردوان کا احترام کرتا ہوں، ہنگیرین وزیر اعظم

ہنگیرین وزیر اعظم وکٹر اوربان کا کہنا ہے کہ وہ ایک طاقتور لیڈر صدر رجب طیب ایردوان کا احترام کرتے ہیں۔
اوربان نے ہسپانوی کثیرالاشاعت اخبار ABC سے انٹرویو میں ترکی کے بارے میں اپنے جائزے پیش کیے۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی میڈیا چاہے جس قدر بھی کیوں نہ صدر رجب طیب ایردوان کو موردِ الزام ٹہراتا ہے تو بھی میں ان کی عزت و احترام کرتا ہوں۔
"اگر ترکی کی ترقی مطلوب ہے تو اسوقت چاہے آپ کو پسند آئے یا نہ آئے اس ملک کو ایک طاقتور رہنما کی ضرورت ہے۔ یورپی یونین میں اس طرح کے لیڈر پسند نہیں کیے جاتے، بلکہ اس کے بر عکس انہیں خطرناک شخصیت کے طور پر دیکھا جا تا ہے۔ جبکہ ' کمزور سربراہان' کی پذیرائی کی جاتی ہپے۔
مہاجرین کے بحران کے حوالے سے اوربان نے کہا کہ اس موضوع پر ترکی کے شامل نہ ہونے والا کوئی حل چارہ نا ممکن ہے۔ کیونکہ ترکی، یورپی یونین کا سٹریٹیجک سانجھے دار ہے۔ البتہ ترکی کے ساتھ اس ضمن میں مذاکرات سے قبل یورپ کو یونانی سرحدوں کو تحفظ میں لینا ہو گا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں