ترکی شامی عوام کی خواہشات پر مبنی فارمولا قبول کرئے گا

ترکی کسی ایسے منصوبے کو قبول نہیں کرئے گا جسے شامی عوام کی حمایت حاصل نہ ہو ۔

395483
ترکی شامی عوام کی خواہشات پر مبنی فارمولا قبول کرئے گا

وزیر اعظم احمد داؤد اولو نے انتخابی مہم کے لیے وان جا تے ہوئے طیارے میں صحافیوں کیساتھ بات چیت کے دوران یہ واضح کیا کہ ترکی شامی عوام کیطرف سے ناقابل قبول کسی بھی فارمولے کو قبول نہیں کرئے گا ۔
انھوں نےشام میں عبوری حکومت کے فارمولے کےسیناریوز سے متعلق صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ شام میں اصل مسئلہ اسد کیساتھ عبوری دور کے بجائے اسد اقتدار کے خاتمے کا ہے ۔ اس ضمن میں ترکی کا موقف پہلے دن سے ہی واضح ہے ۔ہم کسی بھی ایسے منصوبے کو قبول نہیں کریں گے جسے شامی عوام کی حمایت حاصل نہ ہو ۔ ہم شامی عوام کی ناپسندیدہ کسی عبوری دور کی توثیق نہیں کرتے ہیں ۔ متعدد منصوبوں پر غور کیا جاتا ہے کیونکہ ممالک مسئلے کو حل کرنے کے لیے ایک دوسرے کو مختلف منصوبے پیش کر سکتے ہیں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں