امریکی فضائیہ کے A-10 طیارے انجیرلک ائیر بیس پر پہنچ گئے

امریکی فضائیہ کے 12 عدد "ٹینک قاتل" A-10 طیارے ترکی کے ضلع آدانا کی انجیرلک ائیر بیس پر پہنچ گئے ہیں

395346
امریکی فضائیہ کے A-10 طیارے انجیرلک ائیر بیس پر پہنچ گئے

امریکی فضائیہ کے 12 عدد "ٹینک قاتل" A-10 طیارے ترکی کے ضلع آدانا کی انجیرلک ائیر بیس پر پہنچ گئے ہیں۔
امریکی وزارت دفاع 'پینٹاگون' کے حکام نے اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ریاست جارجیا میں موڈیز فوجی ائیر بیس سے پرواز لینے والے 12 عدد A-10 Thunderbolt II طیارے کل انجیرلک بیس پر پہنچ گئے ہیں۔
حکام کے مطابق یہ طیارے عراق میں جاری آپریشنوں کو تعاون فراہم کریں گےاور ماہِ اگست میں اٹلی کی آویانوس فوجی بیس سے انجیرلک آنے والے ایف۔16 جنگی طیاروں کی جگہ ڈیوٹی سنبھالیں گے۔
حکام نے کہا ہے کہ ترکی نیٹو کا اتحادی ، امریکہ کا قریبی دوست اور دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف جدوجہد میں مصروف کولیشن کا ایک اہم ساجھے دار ہے ۔ امریکہ کے فضائی حملوں کے لئے ترکی کا اپنی بیسوں کے استعمال کی اجازت دینا اور طیاروں کے ساتھ تعاون کرنا بہت اہمیت کا حامل پہلو ہے۔
واضح رہے کہ "ٹینک قاتل" کے نام سے پہچانے جانے والے A-10 طیارے بّری یونٹوں کے ساتھ قریبی فضائی تعاون کے لئے خاص طور پر تیار کئے گئے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں