امریکہ میں ایک ترک خاتون پر حملہ

امریکہ میں ٹرائسٹن ڈی بِکفورڈ نامی ایک نوجوان نے ایک کیفے ٹیریا میں اپنے کنبے کے ہمراہ بیٹھی ترک خاتون پر حملہ کر دیا

356835
امریکہ میں ایک ترک خاتون پر حملہ

امریکہ میں ٹرائسٹن ڈی بِکفورڈ نامی ایک نوجوان نے ایک کیفے ٹیریا میں اپنے کنبے کے ہمراہ بیٹھی ترک خاتون پر حملہ کر دیا۔
اطلاع کے مطابق 19 سالہ ٹرائسٹن نے ہفتے کے روز ترکوں کے ایک کیفے ٹیریا میں بیٹھے اور 18 سال سے امریکہ میں مقیم ترک کنبے کی خاتون کو گردن سے دبوچ کر اس کے سر سے اسکارف اتارنے کی کوشش کی۔
حملہ آور نے " سفید قوت" اور "سب کو مار ڈالو" جیسے نسلیت پرستانہ الفاظ کا استعمال کیا اور کنبے کو موت کی دھمکی دی۔
سینتالیس سالہ خاتون کے خاوند اور ارد گرد کے افراد نے خاتون کو حملہ آور سے چھڑایا۔
ٹرائسٹن کو پولیس نے حراست میں لے لیا تاہم عدالت نے خوفزدہ کرنے، دھماکے اور مار پیٹ کرنے کے الزام میں زیر حراست اس طالبعلم کو 500 ڈالر کی ضمانت پر رہا کر دیا ہے۔
وفاقی حکام کے مطابق ایف بی آئی ،ٹرائسٹن کے خلاف نفرت پھیلانے کے جرم میں دعوی دائر کرنے کے پہلو کا جائزہ لے رہی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں