مخّیر ترک عوام کے عطیات لیبیا کے محتاجوں تک پہنچ رہے ہیں

خانہ جنگی کی وجہ سے لیبیا سے یورپی ممالک کا رُخ کرنے والے ایک ہزار 700 کنبوں کو خوراک فراہم کی گئی

356810
مخّیر ترک عوام کے عطیات لیبیا کے محتاجوں تک پہنچ رہے ہیں

ترکی کے انسانی حقوق اور آزادیوں کے انسانی امداد کے وقف İHH کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے رُکن احمد ساری کرت نے کہا ہے کہ ہم مخیر ترک عوام کے عطیات کو محتاجوں تک پہنچا رہے ہیں۔
احمد ساری کرت نے کہا کہ اس سلسلے میں ہم نے خانہ جنگی کی وجہ سے لیبیا سے یورپی ممالک کا رُخ کرنے والے ایک ہزار 700 کنبوں کو خوراک فراہم کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امدادی تنظیم İHH نے لیبیا کے شہروں بن غازی اور دیرنے کے بے گھر افراد میں اور یورپی ممالک پہنچنے کے لئے خطرناک سفر پر نکلنے والے مہاجرین میں خوراک کے پیکٹ تقسیم کئے ہیں۔
ساری کرت نے کہا کہ ملک میں جھڑپوں کی وجہ سے لیبیا میں بے گھر افراد اور بحران کے دیگر متاثرین کی تعداد میں بہت اضافہ ہو گیا ہے۔
ہم دو ماہ میں ایک دفعہ لیبیا آتے ہیں اور اس دفعہ ہم نے، جھڑپوں کی زد میں آئے ہوئے مغربی اور جنوب مغربی علاقوں سے نکل کر مرکز میں آ کر ،کیمپوں میں مقیم افراد میں امدادی سامان تقسیم کیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں