علاقائی عوام کو پی کےکے سے قطع تعلق کرنا ہوگا:ایردوان

صدر ایردوان نے ایوان صدر میں مشرقی ترکی کی اہم اور روشن خیال شخصیات کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا کہ علاقائی عوام کو پی کےکے سے قطع تعلق کرنے سمیت اسے بے یارو مددگار چھوڑنے میں اپنی عافیت سمجھنی چاہیئے

356651
علاقائی عوام کو پی کےکے سے قطع تعلق کرنا ہوگا:ایردوان

انسداد دہشت گردی کا موضوع ایوان صدر میں غورکا باعث بنا ۔
صدر رجب طیب ایردوان نے مشرقی اور جنوب مشرقی ترکی کے 16 اضلاع کی61 روشن خیال شخصیات سے ملاقات کی ۔
صدر ایردوان نے ان شخصیات سے اپنے خطاب کے دوران دہشت گردی اور مشرقی ترکی کو درپیش مسائل کے بارے میں تاثرات پیش کیے ۔
صدر ایردوان نے کہا کہ مشرقی ترکی ترقی میں اس لیے پیچھے رہ گیا کہ وہاں پی کےکے نے دہشت گردی کا بازار گرم رکھا ہے اس لیے غیر ملکی سرمایہ کار وہاں جانے سے گھبراتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ علاقائی عوام کو پی کےکے سے قطع تعلق کرنے سمیت اسے بے یارو مددگار چھوڑنے میں اپنی عافیت سمجھنی چاہیئے۔
اجلاس میں وزیر داخلہ سلامی آلتین اوک ، قومی سلامتی کے مشیر محمد درویش اولو بھی شریک تھے جو کہ 11 گھنٹے جاری رہا ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں