ترکی:سانحہ انقرہ میں ملوث خود کش حملہ آورکی نشاندہی کر لی گئی

دس اکتوبر کو انقرہ میں ہونے والے کود کش بم حملوں کے ذمہ دار کا پتہ چل گیا ہے جس کا نام یونس ایمرے آلا غوز بتایا گیا ہےکہ جو کہ مشرقی ترکی کے علاقے سوروچ میں 20 جولائی کو ہونے والے بم دھماکوں میں ملوث عبدالرحمن آلا غوز کا بھائی تھا

394565
ترکی:سانحہ انقرہ میں ملوث خود کش حملہ آورکی نشاندہی کر لی گئی

دس اکتوبر کو انقرہ میں ہونے والے کود کش بم حملوں کے ذمہ دار کا پتہ چل گیا ہے ۔
مجرم کا نام یونس ایمرے آلا غوز بتایا گیا ہےکہ جو کہ مشرقی ترکی کے علاقے سوروچ میں 20 جولائی کو ہونے والے بم دھماکوں میں ملوث عبدالرحمن آلا غوز کا بھائی تھا ۔
پولیس نے مجرم کا ڈی این اے ٹیسٹ لینے کے بعد اس کی کمپیوٹرائزڈ تصویر جاری کر دی ہے۔
انقرہ اٹارنی کی طرف سے ایک بیان میں بتایا گیا ہےکہ اس واقعے میں دو ملزمان کے نام زیر غور تھے جن کی مدد میں شامل 20 مشتبہ افراد کو تفتیش میں شامل کیا گیا جن میں سے 11 کو ملزم ثابت کرتےہوئے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ ان 11 ملزمان میں سے چار کو بیان قلمبند کروانے کےبعد رہا کر دیا گیا ۔
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ نو دیگر مشتبہ افراد مفرور ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
گرفتار شدہ افراد کی نشاندہی پر مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے جہاں سے بھاری تعداد میں گولہ بارود اور دیگر آتشی سامان برآمد کیا گیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں