تیسرا ہوائی اڈہ ترکی کو عالمی فضائی آمدورفت کا مرکز بنا دے گا

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے استنبول کے تیسرے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے منصوبے کے دائرہ کار میں فنانسنگ معاہدے کی دستخط تقریب میں اہم پیغامات دیے

355789
تیسرا ہوائی اڈہ ترکی کو عالمی فضائی آمدورفت کا مرکز بنا دے گا

صدر ایردوان کا کہنا ہے کہ تیسرا بین الاقوامی ہوائی اڈہ ، استنبول کو فضائی آمدورفت کے مرکز کی حیثیت دلائے گا۔
صدر رجب طیب ایردوان نے چراغان پیلس میں منعقدہ استنبول نئے ہوائی اڈے کے منصوبے کی فنانسنگ کے حوالےسے منعقدہ ایک دستخط تقریب میں شرکت کی۔
استنبول میں دنیا کے سب سے زیادہ گنجاِش کے حامل ہوائی اڈے کے منصوبے کی راہ میں مزید ایک کلیدی قدم اٹھائے جانے کی وضاحت کرنے والے جناب ایردوان نے بتایا کہ تیسرے ہوائی اڈے کا منصوبہ، نہ صرف بینکاری اور تعمیرات کے شعبے کے لیے بلکہ بیک وقت ترک سول ہوا بازی کے شعبے کے لیے بھی ایک نئے دور کے دروازے کھولے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ "ہوائی اڈے کی تعمیر کے کام میں سبوتاژ ، رکاوٹوں اور سستی لانے کی چالوں کے باوجود اہم سطح کی پیش رفت ہوئی ہے۔ میں اپنے پروردگار کا شکر گزار ہوں جس نے ہمیں اس اہم کام کو عملی جامہ پہنانے کی ہمت و طاقت عطا کی۔ مجھے پورا یقین ہے کہ ہم نے جیسا کہ آج کے اس معاہدے کے ساتھ ایک اہم دہلیز کو پار کیا ہے ، انشااللہ اسی طرح ہوائی اڈے کے افتتاح کو بھی جلد ہی سر انجام دے دیں گے۔"
وزیر احمد داود اولو نے بھی اس موقع پر کہا کہ "استنبول بلندیوں کی جانب گامزن ہونے سے ترکی بھی اسی جانب بڑھتا چلا جائیگا اور ترکی کی ترقی خطے کو امن و آشتی و خوشحالی کا ماحول فراہم کرے گی۔"

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں