انقرہ بم حملے کے 4 ملزمین زیر حراست

دس اکتوبر کو انقرہ ریلوے اسٹیشن کے سامنے بم حملے سے متعلق تحقیقات کے دوران عدالت میں پیش کردہ 11 مشتبہ افراد میں سے 4 کو حراست میں لے لیا گیا

355973
انقرہ بم حملے کے 4 ملزمین زیر حراست

دس اکتوبر کو انقرہ ریلوے اسٹیشن کے سامنے 102 افراد کی ہلاکت کا سبب بننے والے بم حملے سے متعلق تحقیقات کے دوران عدالت میں پیش کردہ 11 مشتبہ افراد میں سے 4 کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
تھانے کی کاروائی مکمل ہونے کے بعد ان مشتبہ افراد کو کل اٹارنی کے سامنے پیش کیا گیا جہاں ان مشتبہ افراد نے تحقیقات کی پیروی کرنے والے اٹارنیوں کو بیان دیا۔
اٹارنی دفتر نے مشتبہ افراد میں سے 6 کو حراست میں لینے کے مطالبے کے ساتھ کیس عدالت میں بھیج دیا، 4 کو رہا کر دیا اور ایک کے بارے میں جیوڈیشئیل کنٹرول کے اطلاق کا مطالبہ کیا تھا۔
تاہم کورٹ آف پیس نے ان 6 افراد میں 4 کو حراست میں اور 2 کو جیوڈیشئیل کنٹرول کے اطلاق کی شرط کے ساتھ رہا کر دیا ہے۔
کورٹ نے اٹارنی دفتر کی طلب پر دوسرے مشتبہ شخص کے لئے بھی جیوڈیشئیل کنٹرول کے اطلاق کا فیصلہ کیا ہے۔
جیوڈیشئیل کنٹرول کی شرط سے ان مشتبہ افراد پر بیرون ملک جانے کو ممنوع قرار دے کر پولیس اسٹیشن میں ہر روز دستخط کرنے کی شرط لگائی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں