ترکی سے شمالی قبرص کو صاف پانی کی ترسیل کا آغاز

زیر سمندر بچھائی جانے والی طویل پائپ لائن کے ذریعے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کی پانی کی ضرورت کو پورا کیا جائیگا

393541
ترکی سے شمالی قبرص کو صاف پانی کی ترسیل کا آغاز

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کو " صدی کے منصوبے" کی بدولت پانی کی ترسیل کا کام شروع کی جا رہا ہے۔
اس منصوبے پر صدر رجب طیب ایردوان کی طرف سے افتتاح کیے جانے کے ساتھ ہی عمل در آمد شروع ہو جائیگا۔
اس منصوبے کی وساطت سے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کو سالانہ 75 ملین کیوبک میڑ پانی کی ترسیل کی جائیگی۔
جس کے 38 ملین کیوبک میٹر کے حصے کو شمالی قبرص میں تعمیر کی جانے والی پانی صاف کرنے کی تنصیبات میں بروئے کار لاتے ہوئے پینے کے لیے استعمال کیا جائیگا۔
باقی ماندہ پانی کو کھیتی باڑی اور آبپاشی کے لیے بروئے کار لایا جائیگا۔
اس منصوبے کے لیے سمندر کی تہہ میں 80 کلو میٹر طویل پائپ بچھائی گئی ہے۔ دنیا بھر میں اپنی نوعیت کے واحد منصوبے پر ایک ارب 600 ملیں لیرے کی لاگت آئی ہے۔
اولین طور پر لیفکوشا کو پانی کی ترسیل ممکن بنے گی۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں