یورپی یونین پناہ گزینوں کے لیےامداد فراہم کرئے گی ، سینرلی اول

وزیر خارجہ فریدون سینرلی اولو نے کہا ہے کہ یورپی یونین پناہ گزینوں کے لیے جو امداد فراہم کرئے گی اس کا اس سے پہلے مختص فنڈوں سے کوئی تعلق نہیں ہو گا ۔

393296

یورپی یونین کے سربراہان نے مہاجرین کے موضوع پر جمعرات کے روز جو اجلاس کیا تھا اس میں مہاجرین کے بحران کے حل کے کاروائی منصوبے پر اتفاق رائے کر لیا گیا ہے ۔اس منصوبے کے تحت ترکی کو مہاجرین کے بارے میں تعاون کے بدلے اس کی مالی امداد کی جائے گی ،ویزے کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی اور یورپی یونین کی رکنیت کے موضوع پر دوبارہ مذاکرات کا سلسلہ شروع کیا جائے گا ۔یورپی یونین نے اعلان کیا ہے کہ اگر ترکی نے اس کے مہاجرین کے بوجھ کو کم کیا تو ترک باشندوں پر عائد ویزے کی پابندیوں کو ختم کر دیا جائے گا ۔
یورپی یونین کمیشن کے سربراہ جنکرنے یہ واضح کیا کہ 2016 میں اس معاملے میں پیش رفت ہو گی ۔ مہاجرین کے بارے میں ہم نے اپنی تجویز کو ترکی کو پیش کر دیا ہے اب ہم ترکی کے جواب کے انتظار میں ہیں ۔اگر ترکی نے ہماری مدد کی تو ہم بھی ترکی کی مدد کریں گے ۔
امریکہ کی چانسلر انگیلا مرکل جو اتوار کے روز ترکی کے دورے پر تشریف لا رہی ہیں نے ترکی کیساتھ بعض عنوانات پر مذاکرات شروع کرنے کی تصدیق کی ہے ۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں