انقرہ حملوں میں ملوث افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔قورتولموش

وزرا کمیٹی کے اجلاس کے بعد ایک بیان دیتے ہوئے نائب وزیراعظم نعمان قورتولموش نے کہا ہے کہ یہ حملے معمولی نوعیت کے نہیں تھے اور ان کےپس پردہ کافی اہم عناصر کار فرما نظر آتےہیں

391511
انقرہ حملوں میں ملوث افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔قورتولموش

گزشتہ ہفتے کے روز انقرہ میں 97 افرادکی ہلاکت کا سبب بننے والے دہشت گردوں کی شناخت کےلیے کوششیں جاری ہیں۔
وزرا کمیٹی کے اجلاس کے بعد ایک بیان دیتے ہوئے نائب وزیراعظم نعمان قورتولموش نے کہا ہے کہ یہ حملے معمولی نوعیت کے نہیں تھے اور ان کےپس پردہ کافی اہم عناصر کار فرما نظر آتےہیں۔
انہوں نے بتایا کہ دونوں خود کش بم حملہ آوروں کی شناخت کی کوششیں جاری ہیں۔
جناب قورتولموش نے بتایا کہ ان خود کش بم حملوں کے پیچھے کون سے طاقتیں کارفرما ہیں اس کے بارے میں بھی جاننے کا عمل جاری ہے ۔ ان حملوں میں ہلاک شدگان کے لواحقین کےلیے ماہانہ تنخواہ اور دیگر مراعات کے بارے میں غور و فکر کیا جا رہا ہے کیونکہ یہ واقعہ اتنا ہولناک رونماہوا ہے کہ اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس المناک واقعے نے پوری قوم کو جھنجوڑ کر رکھ دیا ہے ،حملہ کرنے والوں کا منصوبہ ہے کہ ہماری قوم کے درمیان نفاق کا بیج بوتے ہوئے انہیں آپس میں لڑایا جائے لیکن ہمیں یقین ہے کہ ترک عوام یک جہتی و بھائی چارگی کے عظیم المرتبت جذبے کے تحت ان ناپاک ارادوں کو خاک میں ملا دے گی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں