ترکی: دہشت گردوں کا حملہ ،پولیس افسر شہید

دیار بکر- حانی ہائی وے پر پی کےکے کے دہشت گردوں نے راستہ روکتے ہوئے ایک پولیس افسر اور اس کے اہل خانہ پر گولیاں چلا دیں جس کے نتیجے میں پولیس افسر شہید ہو گیا

352054
ترکی: دہشت گردوں کا حملہ ،پولیس افسر شہید

دیار بکر- حانی ہائی وے پر پی کےکے کے دہشت گردوں نے راستہ روکتے ہوئے ایک پولیس افسر اور اس کے اہل خانہ پر گولیاں چلا دیں جس کے نتیجے میں پولیس افسر شہید ہو گیا ۔
اس حملے میں پولیس افسر کے بیوی بچے محفوظ رہے ۔
اس واقعے کے بعد حفاظتی دستوں نے علاقے میں چھاپے مارنا شروع کر دیے ہیں۔
دریں اثنا،سلوان نامی تحصیل کے پولیس مرکز پر بھی پی کےکے نے فائرنگ کر دی جس پر پولیس نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو فرار ہونے پر مجبور کر دیا ۔
اس دوران ضلع وان کی ایک مقامی سیاسی جماعت کی لیڈر اور اوز الپ بلدیہ کی ناظم خاندان باعجی اور ان کے معاون اوکان بائرام سمیت بلدیاتی کونسل کے رکن قاسم حاضر کو دہشت گرد تنظیم کی پشت پناہی کرنے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزامات میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں