دہشت گرد تنظیم PKK کا حملہ دو فوجی شہید

دہشت گرد تنظیم PKK کے دہشت گردوں کے مسلح حملے میں ایک نان کمیشنڈ افسر اور ایک فوجی شہید ہو گیا ہے

348406
دہشت گرد تنظیم PKK کا حملہ دو فوجی شہید

دہشت گرد تنظیم PKK کے دہشت گردوں کے مسلح حملے میں ایک نان کمیشنڈ افسر اور ایک فوجی شہید ہو گیا ہے۔
ترکی کے ضلع دیار بکر کی تحصیل سلوان کے محلّے باہچے لی ایولر کی دیار بکر شاہراہ پر PKK کے دہشت گردوں نے لانگ بیرل اسلحے سے نان کمیشنڈ افسر اور فوجی کو نشانہ بنایا۔
حملے کے وقت سارجنٹ اور فوجی سول جینڈر میری کے ٹیکٹکل بریگیڈ ہیڈ کوارٹر جانے کے لئے گاڑی میں سوار ہو رہے تھے۔
دونوں فوجیوں کو شدید زخمی حالت میں سول ہسپتال پہنچایا گیا تاہم تمام تر طبّی مداخلت کے باوجود فوجیوں کو بچایا نہیں جا سکا۔
حملہ آوروں کی تلاش کا کام جاری ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں