داود اولو کی دو طرفہ ملاقاتوں اور مذاکرات کا سلسلہ جاری

اقوام متحدہ کے 70 ویں ٹرم اجلاسوں میں شرکت کے لئے امریکہ کے دورے پر موجود ترکی کے وزیر اعظم احمد داود اولو نے دوطرفہ مذاکرات بھی کئے

347975
داود اولو کی دو طرفہ ملاقاتوں اور مذاکرات کا سلسلہ جاری

اقوام متحدہ کے 70 ویں ٹرم اجلاسوں میں شرکت کے لئے امریکہ کے دورے پر موجود ترکی کے وزیر اعظم احمد داود اولو نے دوطرفہ مذاکرات بھی کئے۔
داود اولو نے سب سے پہلے برطانیہ کے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کے ساتھ ملاقات کی۔
مذاکرات میں وزیر خارجہ فریدون سنرلی اولو اور خفیہ ایجنسی کے مشیر خاقان فیدان نے بھی شرکت کی۔
داود اولو نے یونان کے وزیر اعظم الیکسس چپراس کے ساتھ بھی ملاقات کی ۔
مذاکرات میں شامی مہاجرین کے المیے کے سدباب کے لئے متوقع مشترکہ پروجیکٹوں پر غور کیا گیا اور اس موضوع پر دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے فروغ کے موضوع پر اتفاق رائے کا اظہار کیا گیا۔
دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطحی تعاون میکانزم کے ترکی میں یکم نومبر کے انتخابات کے بعد بھی جاری رہنے کے موضوع پر اتفاق کیا گیا۔
ملاقات میں وزیر اعظم احمد داود اولو نے کہا کہ یونان میں اقتصادی بحران پر قابو پانے کے لئے ہم ہر طرح کے تعاون کے لئے تیار ہیں۔
داود اولو نے بعد ازاں برطانیہ کے سابقہ وزیر اعظم ٹونی بلئیر ، پاکستان کے وزیر اعظم محمد نواز شریف، ناروے کے وزیر اعظم ایرنا سول برگ، یورپی یونین کونسل کے سربراہ ڈونلڈ ٹسک، افغانستان ایگزیکٹیو بورڈ کے سربراہ عبداللہ عبداللہ اور سویڈن کے وزیر اعظم لوفوین کے ساتھ بھی علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔
اس کے بعد وزیر اعظم داود اولو نے خارجہ اقتصادی تعلقات بورڈ کی طرف سے منعقدہ 7 ویں ترکی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کی۔
کاروباری حضرات کو خطاب کرتے ہوئے داود اولو نے ترکی کے اقتصادی ویژن سے آگاہ کیا اور بتایا کہ ان کا ترکی میں سرمایہ کاری کرنا کیوں ضروری ہے۔
انہوں نے یہ کہہ کر کہ، ہم استنبول کو دنیا کا سب سے زیادہ مرکز توجہ مالیاتی مرکز بنانا چاہتے ہیں، سرمایہ کاروں کو یہاں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں