یہ قوم دہشت گردوں کو سبق سکھانا بھی جانتی ہے: ایردوان

صدر ایردوان نے ترکی کے مختلف ،شہروں سےآئے ہوئے کونسلروں سے خطاب کرتے ہوئے کہ علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم پی کے کے اراکین نے عیدِ قربان کے موقع پر بھی حملوں کا سلسلہ جاری رکھا

385511
یہ قوم دہشت گردوں کو سبق سکھانا بھی جانتی ہے: ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ اس قوم کی جانب اسلحہ تاننے والوں کو یہ قوم ایسی سزا دے گی جسے وہ عمر بھر یاد رکھیں گے۔
صدر ایردوان نے ترکی کے مختلف ،شہروں سےآئے ہوئے کونسلروں سے خطاب کرتے ہوئے کہ علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم پی کے کے اراکین نے عیدِ قربان کے موقع پر بھی حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ۔
انہوں نے کہا کہ عید پر ہونے والے حملوں کے دوران سیکورٹی فورسز کے کئی ایک اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔اس کے علاوہ شہید ہوننے والوں میں معصوم بچے اور سویلین بھی شامل ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ صبح کے وقت دہشت گردوں کی جانب سے کیے جانے والے راکٹوں کے حملوں کے نتیجے میں ایک نو سالہ بچہ شہید ہوگیا۔ وہ ایک دن ضرور اس کا بدلہ لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ انہیں شہیدوں کا بڑا دکھ ہے لیکن ہمیں ان کے نام کو بلند کرنے کے لیے اللہ و تعالیٰ ہمیں حوصلہ بھی عطا کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف اندرونِ ملک اور بیرونِ ملک جدو جہد کو جاری رکھا جائے گا اور ہماری قوم بھی اپنی آواز بلند کرتے ہوئے اور سیکورٹی فورسز کا ساتھ دیتے ہوئے اپنے فرائض کا ادا کرتی رہے گی۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں