شام میں لازمی طور پر امن کے قیام کی ضرورت ہے : کلیچدار اولو

کلیچدار اولو نے یکم نومبر کے عام انتخابات کی انتخابی مہم کے دائرہ کار میں اپنے دورہ یورپ کےآخری مرحلے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں اپنی جماعت کی جانب سے منعقد تقریب میں شرکت کی

385413
شام میں لازمی طور پر امن کے قیام کی ضرورت ہے : کلیچدار اولو

ری پبلیکن پیپلز پارٹی کے چئیرمین کمال کلیچدار اولو نے کہا ہے کہ شام میں لازمی طور پر امن کے قیام کی ضرورت ہے۔
کلیچدار اولو نے یکم نومبر کے عام انتخابات کی انتخابی مہم کے دائرہ کار میں اپنے دورہ یورپ کےآخری مرحلے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں اپنی جماعت کی جانب سے منعقد تقریب میں شرکت کی۔
انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شام کے مسئلے کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمارے لیے سب سے اہم بات شام میں امن کا قیام ہے۔ اسد کے ساتھ یا اسد کے بغیر شام میں لازمی طور پر امن قائم ہونا چاہیے۔
انہوں نے ترکی میں پناہ لینے والے شامی پناہ گزینوں کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ترکی میں اس وقت تین لاکھ 75 ہزار شامی پناہ گزین موجود ہیں ۔ یہ ایک انسانی مسئلہ ہے اور اب یہ ترکی کی حدود پار کرتے ہوئے عالمی مسئلے کا روپ اختیار کرچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شام میں امن کے قیام کے لیے ایک عالمی کانفرنس منعقد کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا پناہ گزینوں کو اپنے گھر بخیر و عافیت جانے کی ضرورت ہے اور اس مقصد کے لیے مہذب دنیا کو شام کی تعمیر نو میں حصہ لینے کی ضرورت ہے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں