ترکی:یمن میں خود کش بم حملے کی مذمت

ہم حملے میں ہلاک ہونے والوں کے لئے مغفرت ان کے عزیزوں کے لئے صبر جمیل اور زخمیوں کے لئے فوری شفاء کے متمنی ہیں

391939
ترکی:یمن میں خود کش بم حملے کی مذمت

ترکی کی وزارت خارجہ کی طرف سے یمن کے دارالحکومت صنعاء میں نمازِ عید کے دوران مسجد پر کئے جانے والے خود کش بم حملوں کی مذمت کی گئی۔
وزارت خاجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق کہا گیا ہے کہ " یمن ، جائز حکومت کی اتھارٹی کو پورے ملک میں دوبارہ سے قائم کر کے پائیدار عوامی امن و امان ، سلامتی اور استحکام کے لئے جو کوششیں کر رہا ہے اس کے ساتھ ہم اپنے تعاون کا ایک بار پھر اعادہ کرتے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم حملے میں ہلاک ہونے والوں کے لئے مغفرت ان کے عزیزوں کے لئے صبر جمیل اور زخمیوں کے لئے فوری شفاء کے متمنی ہیں۔
واضح رہے کہ دارالحکومت صنعاء کے مرکز میں بے لِیلی جامع مسجد میں نمازِ عید کے دوران جماعت کے درمیان موجود 2 خود کش حملہ آوروں کے اپنے جسم سے بندھے بم اڑانے کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
حملے کی ذمہ داری، دہشت گرد تنظیم داعش کی شاخ "صنعاء ولایت" نامی تنظیم نے قبول کی تھی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں