ترکی کی سرحدوں سے یورپ جانے کے خواہاں پناہ گزین

ایدرنے میں پناہ گزینوں نے دفترِ گورنر سے طے پانے والے معاہدے کے نیتجے میں رات کرک پینار کُشتیوں کے مقابلے منعقد ہو نے والے میدان میں گزاری۔ واضح رہے کہ شامی پناہ گزین براستہ یونان خطہ یورپ جانے کے درپے ہیں

390060
ترکی کی سرحدوں سے یورپ جانے کے خواہاں پناہ گزین

ترکی کے اضلاع ایدرنے اور استنبول کے بس اڈوں پر پناہ گزینوں کا انتظار جاری ہے۔
ایدرنے میں پناہ گزینوں نے دفترِ گورنر سے طے پانے والے معاہدے کے نیتجے میں رات کرک پینار کُشتیوں کے مقابلے منعقد ہو نے والے میدان میں گزاری۔
واضح رہے کہ شامی پناہ گزین براستہ یونان خطہ یورپ جانے کے درپے ہیں۔
چار روز قبل ایدرنے پہنچتے ہوئے شہری مرکز میں جلوس نکالنے والے تقریباً سات سو پناہ گزینوں کو پولیس اور جنڈارمیری قوتوں نے رکاوٹیں کھڑی کرتے ہوئے روکا۔
جس کے بعد بلدیہ میئر رجب گرقان نے دفتر گورنر کے فیصلے کی روشنی میں پناہ گزینوں کے قیام کے لیے ضروری بندو بست کیا۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں