جرمن وزیر خارجہ ترکی آرہے ہیں

مذاکرات میں پناہ گزینوں کے بحران سمیت ترکی ۔ جرمنی تعلقات، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون اور علاقائی و بین الاقوامی معاملات زیر بحث آئیں گے

389481
جرمن وزیر خارجہ ترکی آرہے ہیں

جرمن وزیر خارجہ فرینک والٹر شٹائن مائیر ترکی کے سرکاری دورے پر تشریف لا رہے ہیں۔
اس دورے کا مرکزی موضوع یورپ میں پناہ گزینوں کا بحران ہے۔
صدر رجب طیب ایردوان کی جانب سے شرف ملاقات بخشے جانے والے جرمن وزیر خارجہ اپنے ترک ہم منصب سنیرلی اولو سے بھی ملاقات کریں گے۔
بتایا گیا ہے کہ مذاکرات میں پناہ گزینوں کے بحران سمیت ترکی ۔ جرمنی تعلقات، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون اور علاقائی و بین الاقوامی معاملات زیر بحث آئیں گے۔
شٹائن مایئر نے اپنے دورے سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ پناہ گزینوں کے بحران پر غور کرنے کے لیے ترکی ایک کلیدی ملک کی حیثیت رکھتا ہے اور شام کی خانہ جنگی کے خاتمے کے موضوع اس ملک کو ایک علیحدہ اہمیت حاصل ہے۔
انہوں نے ترکی کے ساتھ قریبی تعاون کی خواہش رکھنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پناہ گزینوں اور تارکین وطن کے حوالے سے دونوں ملک باہمی تعاون کی وساطت سے کسی معقول اور قابل عمل حل چارہ تلاش کر سکتے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں