ایردوان: مسجد اقصی کی بے حرمتی کو قبول نہیں کیا جا سکتا

صدر ترکی رجب طیب ایردوان نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ٹیلی فون پر اسرائیل کی جارحیت کے خلاف مشترکہ اقدامات کے بارے میں غور کیا

350318
ایردوان: مسجد اقصی کی بے حرمتی کو قبول نہیں کیا جا سکتا

صدر رجب طیب ایردوان نے القدس کے واقعات کے بارے میں سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز السعود سے کل شام ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
اس دوران اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے مسجد الاقصی ٰ کی بے حرمتی کرنے کے معاملے پر غور کیا گیا۔
صدر ایردوان نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کا کل بھی جاری رہنا انتہائی تشویش ناک ہے، میں سمجھتا ہوں کہ اس غیر اخلاقی فعل کے خلاف مسلم اُمہ سمیت تمام تر عالمی برادری کو تدابیر اختیار کرنی ہوں گی۔
اسلامی تعاون تنظیم کے اس ضمن میں کہیں زیادہ موثر ہونے کی ضرورت کا ذکر کرنے والے جناب ایردوان کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کے تقدس کو پاوں تلے روندھے جانے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائیگی۔
سعودی شاہ سلمان نے صدر ایردوان کے ہم خیال ہونے کی توضیح کرتے ہوئے کہا کہ مسجد ِ اقصی کی بے حرمتی اور مسلمانوں کو اس مقام سے جبراً باہر نکالے جانے کے فعل پر رضا مندی کا مظاہرہ کرنا نا ممکن ہے۔
شاہ سلمان نے اس موقع پر کہا کہ اس معاملے کو اقوام متحدہ کے ایجنڈے میں لانے کے زیر مقصد لازمی امور پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔
خیال رہے یہودیوں کے سال نو' روش ہاشانا' کے موقع پر تقریباً 50 یہودی شہری وزیر زراعت اُعری آرئیل کی قیادت میں بروز اتوار مسجد اقصی میں داخل ہوئے جس پر بعض فلسطینی شہریوں نے اپنے رد عمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کی ۔ اس پیش رفت پر اسرائیلی سیکورٹی قوتوں نے فلسطینی گروہ پر آنسو گیس، آواز بم اور ربڑ کی گولیاں پھینکی تھیں۔ جس سے درجنوں افراد زخمی ہو گئے تھے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں