چودہ سول سوسائیٹیز کا دہشت گردی کی مذمت میں جلوس

ترکی کی 14 سول سوسائیٹیز نے 17 ستمبر کو دہشت گردی کیخلاف جلوس نکالنے کا اعلان کیا ہے ۔

349981
 چودہ سول سوسائیٹیز کا دہشت گردی  کی مذمت میں جلوس

ترکی کی 14 سول سوسائیٹیز نے 17 ستمبر کو دہشت گردی کیخلاف جلوس نکالنے کا اعلان کیا ہے ۔
تقریباً 11 میلین انسانوں کی نمائندگی کرنے والی یہ تنظیمیں حالیہ چند ہفتوں سے بڑھتی ہوئی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے اتحاد و یکجہتی اور بھائی چارے کا پیغام دیں گی ۔
جمعرات کے روز انقرہ کے سہیے چوک میں ہونے والی اس میٹنگ میں ہزاروں شہری ترک پرچم اور ہلال والی ٹوپیاں پہن کر حصہ لیں گے اور دہشت گردی پر لعنت بھیجیں گے ۔ میٹنگ میں سیاسی پارٹیاں اور مسلح افواج اپنے پلے کارڈز نہیں اٹھا سکیں گی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں