بانکی مون مسجد الاقصیٰ کی بے حرمتی کا نوٹس لیں ،صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے مسجد الاقصیٰ میں پیش آنے والے واقعات کیوجہ سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون سے حرکت میں آنے کی اپیل کی ہے ۔

349718
 بانکی مون مسجد الاقصیٰ  کی بے حرمتی کا نوٹس لیں ،صدر ایردوان

صدر صدر رجب طیب ایردوان نے مسجد الاقصیٰ میں پیش آنے والے واقعات کیوجہ سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون سے حرکت میں آنے کی اپیل کی ہے ۔
صدر ایردوان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون کیساتھ ٹیلیفون پر مسجد الاقصیٰ کی بے حرمتی اور مسلمانوں پر حملوں کے موضوع پر بات چیت کی اور کہا کہ اسرائیل کی حرکات کو کسی بھی صورت میں قبول نہیں کیا جا سکتا ۔ انھوں نے کہا کہ اسرائیل کی اس پالیسی سے مسلمانوں کے جذبات شدید مجروح ہوئے ہیں لہذا اقوام متحدہ کو اب اس مسئلے کو اپنے ہاتھ میں لینے کی ضرورت ہے ۔الخلیل میں مسجد ابراہیم کیطرح اسرائیل مسجد الالقصی ٰ کو بھی تقسیم کرنےکی کوشش میں ہے جو کہ باعث تشویش ہے ۔
دونوں سربراہان کی ٹیلیفون پر ملاقات کے بعد سیکریٹری جنرل بانکی مون نے تحریری بیان جاری کیا ۔انھوں نے قدیم القدس شہر کے مقدس مقامات میں جاری کشیدگی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے مذہبی آزادیوں کی اہمیت کو واضح کیا اور کہا کہ مختلف عقائد کے مالک انسانوں کوان کے مقدس مقامات تک رسائی کا حق حاصل ہے ۔
دریں اثناء متحدہ امریکہ نے بھی القدس میں جاری کشیدگی پر گہری تشویش ظاہر کی اور تشدد کے واقعات کی مذمت کی ہے ۔اردن کے شاہ عبداللہ نے جاری کردہ اعلان میں یہ واضح کیا کہ اسرائیلی پولیس کی تشدد کی کاروائیوں سے دونوں ممالک کے تعلقات کو نقصان پہنچے گا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں