پناہ گزینوں کا سمندر میں جان کا سودا

غیرقانونی طریقے سے یونان جانے کی کوشش کرنے والے پناہ گزینوں کی کشتی یونانی جزیرے فارموکونیسی کے کھلے سمندر میں الٹ گئی

387328
 پناہ گزینوں کا سمندر میں جان  کا سودا

بحیرہ ایجین میں پناہ گزینوں کی کشتی الٹ جانے سے 34 افراد ہلاک ہو گئے۔
غیرقانونی طریقے سے یونان جانے کی کوشش کرنے والے پناہ گزینوں کی کشتی یونانی جزیرے فارموکونیسی کے کھلے سمندر میں الٹ گئی۔
کشتی پر سوار ایک مہاجر کے یونانی حکام کو فون پر اطلاع دیتے ہوئے مدد مانگنے پر علاقے کو جانے والی امدادی ٹیموں نے 4 شیر خوار ، 11 کم سن بچوں سمیت 34 افراد کو مردہ حالت میں سمندر سے نکالا۔ ہلاک شد گان کی تعداد میں اضافے کا خدشہ پایا جاتا ہے۔
بچائے جانے والے پناہ گزینوں نے یونانی پریس کو بتایا ہے کہ بوٹ کے انجن میں خرابی پیدا ہونے کے باعث ان کی کشتی الٹ گئی ، اس کشتی پر 190 افراد سوار تھے۔
یونانی ذرائع ابلاغ کے مطابق تیز آندھی کی بنا پر امدادی سرگرمیاں مشکلات سے دو چار ہیں اور ابتک 68 پناہ گزینوں کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں