اق پارٹی کا 5 واں کنونشن

وزیر اعظم احمد داود اولو کنونشن کے عام انتخابات میں صدارتی عہدے کے واحد امیدوار ہیں

348610
اق پارٹی کا 5 واں کنونشن

ترکی میں انصاف و ترقی پارٹی کا پانچواں عام کنونشن آج منعقد ہو رہا ہے۔
وزیر اعظم احمد داود اولو کنونشن کے عام انتخابات میں صدارتی عہدے کے واحد امیدوار ہیں۔
داود اولو کے کنونشن سے خطاب کا 6 مختلف زبانوں میں ترجمہ کیا جائیگا۔ جن میں سے ایک کردی ہو گی۔
اق پارٹی کی بانی اور اعلی عہدے پر فائز رہنے والی شخصیات اور تین سو غیر ملکی مہمان بھی اس کنونشن میں شرکت کر رہے ہیں۔
ترکی کی تمام تر بڑی چھوٹی سیاسی جماعتوں کے بھی مدعو کی جانے والی کنونشن کی 800 اخباری نمائندے کوریج دے رہے ہیں۔
اس دوران اتحاد و یکجہتی کا پیغام دیا جائیگا اور پارٹی کے قواعد و ضوابط میں ترمیم کا معاملہ اٹھا یا جائیگا۔
ملک گیر دہشت گردی کے واقعات کی بنا پر کنونشن کا سادگی سے اہتمام کیا جا رہا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں