عراق اور شام میں سرحد پار کاروائی ، حکومتی اختیارات میں توسیع

عراق اور شام میں سرحد پار کاروائی کے سلسلے میں حکومت کو دئیے گئے اختیارات میں توسیع کے اجازت نامے کو سرکاری گزٹ میں شائع کر دیا گیا ہے ۔

376039
عراق اور شام میں سرحد پار کاروائی ، حکومتی اختیارات میں توسیع


عراق اور شام میں سرحد پار کاروائی کے سلسلے میں حکومت کو دئیے گئے اختیارات میں توسیع کے اجازت نامے کو سرکاری گزٹ میں شائع کر دیا گیا ہے ۔
قومی اسمبلی نے دو اکتوبر 2014 میں حکومت کو بوقت ضرورت مسلح افواج کو سرحد پار کاروائی کے لیے بیرونی ممالک میں بھیجنے ،غیر ملکی افواج کے ترکی میں قیام اور ان افواج کو حکومت کیطرف سے وضح کردہ اصولوں کیمطابق استعمال کرنے کا جو اجازت نامہ دیا تھا اس کی مدت میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی گئی ہے ۔
اجازت نامے میں بتایا گیا ہے کہ ترکی کی جنوبی سرحدوں کو خطرات لاحق ہیں، شمالی عراق میں پی کے کے مسلح دہشت گرد اپنی کاروائیوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں اور شام اور عراق میں دہشت گردوں کی تعداد میں اضافہ ہو نے کا مشاہدہ کیا گیا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں