مہاجرین کے معاملے میں ترکی کے اقدامات قابل تعریف ہیں: فرانس

صدر رجب طیب ایردوان نے فرانسیسی ہم منصب فرانسواں اولاند سے ٹیلیفون پر بات چیت کی جس کے دوران اولاند نے شامی مہاجرین کے حوالے سے ترکی کی کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ فرانس اُس کے ساتھ تعاون میں پیش پیش رہے گا

374215
مہاجرین کے معاملے میں ترکی کے اقدامات قابل تعریف ہیں: فرانس

صدر رجب طیب ایردوان نے فرانسیسی ہم منصب فرانسواں اولاند سے ٹیلیفون پر بات چیت کی ۔
بات چیت میں مہاجرین کے مسئلے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
اولاند نے شامی مہاجرین کے حوالے سے ترکی کی کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ فرانس اُس کے ساتھ تعاون میں پیش پیش رہے گا۔
دونوں لیڈروں نے ایک تین سالہ بچے کی بے جان نعش کے ترک ساحل پر پائے جانے والے واقعے کو انسانیت سوز قرار دیتےہوئے اس بات کی ضرورت پر زور دیا کہ یورپی یونین سمیت دیگر عالمی ادارے اس سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گے۔
اولاند نے کہا کہ یورپی یونین مہاجرین کے معاملے میں ترکی کے ساتھ مزید تعاون کرنے کی کوشش کرے گی ۔
صدر ایردوان نے بھی فرانسیسی صدر کو بتایا کہ ترکی میں اس وقت دو ملین شامی و عراقی مہاجرین موجود ہیں جن کے بوجھ کو برداشت کرنے میں عالمی برادری ہماری مدد کر سکتی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں